بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

15 اکتوبر, 2025 11:27

محفوظ پنجاب مہم کے تحت ٹریفک پولیس نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

 یہ کارروائیاں 90 روزہ خصوصی مہم کے تحت جاری ہیں جس کا مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد ڈرائیورز کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔

کارروائیوں میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو اس مہم کی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی وجہ سے ریگولر لائسنس کے اجرا میں بھی 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی اور لائسنس حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کے باعث گزشتہ تین ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کا مقصد حادثات کو کم کرنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے تاکہ مہلک حادثات کی تعداد میں کمی آئے اور سڑکیں محفوظ بنائی جا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔