پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

سعد رضوی فرار ہیں، جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

15 اکتوبر, 2025 08:20

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ سعد رضوی فرار ہیں، انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ اگر سعد رضوی کو گولی لگی ہے تو ہمیں بتایا جائے، ہم ان کا علاج کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے پاس جو ڈنڈے ہوتے ہیں ان پر کیلیں لگی ہوتی ہیں، مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج شروع ہونے سے پہلے بات کی گئی اور انہیں سمجھایا گیا، تاہم جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد ضرور جائیں گے۔

فیصل کامران نے کہا کہ شاہدرہ کے پُل پر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی، یہ عوامی املاک کو قبضے میں لے لیتے ہیں، گاڑیاں چھین لیتے ہیں، کنٹینرز روک کرسڑکیں بند کرتے ہیں اور اپنے گرد حصار بنالیتے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کہنے کو یہ مذہبی جماعت ہیں، جھوٹ بولتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اموات کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کو لگتا تھاکہ اگر ہم ان کے ہاتھ لگ گئے تو یہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنائیں گے اور پھر ان مظاہرین کو عام معافی مل جائے گی، یقین ہے اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا، ریاست کا عزم ہے کہ یہ پاگل پن ختم کرناہے تو یہ ختم ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔