بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو چیلنجینگ ٹاسک سونپ دیئے

15 اکتوبر, 2025 10:00

اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو چیلنجنگ ٹاسک سونپ دیئے۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سہیل آفریدی منتخب ہو چکے ہیں، اب انہیں وہ کام کرنا ہوں گے جن پر علی امین گنڈاپور عملدرآمد نہیں کر سکے۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کا پیغام ہے کہ سہیل آفریدی کو پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر صوبائی سطح پر کمیشن تشکیل دینا چاہیے۔

بانی چیئرمین نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے بانی چیئرمین نے پی ٹی آئی کی صوبائی تنظیم کو تمام تر وسائل فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے ہدایت دی کہ کارکنان کے ساتھ ہونے والے مظالم پر ہر طرح کی قانونی، سیاسی اور اخلاقی لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔