بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

بھارتی ملٹری قیادت کو معرکۂ حق میں بدترین شکست ہضم نہیں ہو رہی، آئی ایس پی آر

15 اکتوبر, 2025 10:37

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی ملٹری قیادت کو معرکۂ حق میں بدترین شکست ہضم نہیں ہو رہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بہار اور مغربی بنگال میں انتخابی مہم کے دوران بھارتی ملٹری قیادت نے جھوٹا اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے، ایٹمی ملک کی فوجی قیادت کے غیر ذمے دارانہ بیانات افسوسناک ہیں، پاکستان کو سیاسی دباؤ پر بھارتی عسکری قیادت کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنے عوام اور دنیا کو جھوٹ بتانے پر بھارتی فوج کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، ایک پیشہ ور فوج اچھی طرح جانتی ہے کہ جھوٹے بیانات جنگی جنون کو تقویت دیتے ہیں، اس طرح کا جنون خطے کے امن کیلئے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کے بیانات میں کھلا تضاد ہے، اسی وجہ سے ان بیانات پر ردعمل دینا ضروری نہیں سمجھا جاتا، بھارتی قیادت تاریخ کو مسخ کرنے کی بھونڈی کوششوں میں مصروف ہے، جبکہ ان کا بیانیہ بالی ووڈ فلم کے اسکرپٹ سے مشابہت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی ملٹری قیادت کو معرکۂ حق میں بدترین شکست ہضم نہیں ہو رہی، عالمی برادری بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کے اصل چہرے کے طور پر دیکھ رہی ہے، جبکہ بھارت خطے میں عدم استحکام اور تسلط پسندی کا مرکز بن چکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔