بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے کھلنے کو تیار؛ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

15 اکتوبر, 2025 11:03

وفاقی حکومت نے 50 سال سے زائد عمر کے سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں، محکموں اور دیگر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ایسے ملازمین جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہو، انہیں مرحلہ وار ریٹائر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن کے بعد ریٹائرمنٹ کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا اور یہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

اس پالیسی کے نفاذ سے ہزاروں سرکاری ملازمین ریٹائر ہوں گے، جبکہ ان کی خالی ہونے والی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس طرح نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے زیادہ مواقع فراہم ہوں گے۔

حکومت کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کے لیے ضروری تھا۔ پرانے اور غیر فعال افسران کی جگہ اب نوجوان، توانائی سے بھرپور اور اہل افراد کو مواقع دیے جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔