بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

مذہبی جماعت کے تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار؛ قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی

15 اکتوبر, 2025 10:11

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پُرتشدد احتجاج کے منتظمین اور مشتعل عناصر کی نشاندہی کر لی ہے اور ان کی تفصیلی فہرست تیار کر لی گئی۔

اداروں کو تمام مشتبہ افراد کا مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے اور ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

جیوفینسنگ کے ذریعے مرکزی کردار سامنے آ گئے ہیں جبکہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطالعے سے ماسٹر مائنڈز کی شناخت بھی ممکن ہو گئی ہے۔

فنانسرز اور سہولت کاروں کی علیحدہ شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کے وارنٹس تیار ہیں، کریک ڈاؤن کسی بھی وقت متوقع ہے۔

بڑے شہروں میں چھاپوں کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ املاک جلانے والوں کی ویڈیوز اور چہروں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔

فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام ملوث کردار بے نقاب کیے جا رہے ہیں۔

مشتبہ فنڈنگ کی مکمل چھان بین جاری ہے اور بینکاری ریکارڈ محفوظ کر کے خصوصی تفتیشی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔