پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کر دیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کر دیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارجی جہنم واصل کردیے جبکہ تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی، آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.