بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

پاکستان کا قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر پریسژن اسٹرائیکس

15 اکتوبر, 2025 18:03

راولپنڈی: پاکستان فوج نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر پریسژن اسٹرائیکس کیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں صرف افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر کی گئیں، پاک فوج نے قندھار میں طالبان بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو نشانہ بنایا جبکہ تمام اہداف شہری آبادی سے الگ علاقوں میں تھے۔

تمام اہداف کامیابی سے تباہ کر دیے گئے، کابل میں "فتنہ الہندستان” کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔