صدر مملکت آصف زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات

President Asif Zardari meets with Field Marshal Asim Munir
صدر مملکت آصف زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی۔
صدر مملکت آصف زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور صدر مملکت کو افغانستان کی سرحد پر جاری کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔
دوران ملاقات فیلڈ مارشل نے افغان جارحیت کیخلاف مسلح افواج کی کارروائیوں سے متعلق بتایا، صدر آصف زرداری نے مسلح افواج کی تیاریوں، صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی سلامتی کا دفاع کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.