بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

15 اکتوبر, 2025 19:48

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ دورہ مصر اور ملائیشیا کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی۔

مزید ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی بھی زیر غور آئے گی، آزاد کشمیر سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال سمیت علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی فضا، قومی ہم آہنگی اور معیشت کے استحکام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی سیاسی مشاورت جاری رکھنے اور قومی مفاد کے فیصلوں پر اتفاقِ رائے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حالیہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جن کا براہِ راست اثر پاکستان کے تزویراتی (اسٹریٹجک) اور معاشی مفادات پر پڑ سکتا ہے۔

صدر اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کو ملک میں سیاسی استحکام اور بین الادارتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چوہدری، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر سید محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان اور سید نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔