جمعرات، 16-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

بلاول ہاؤس لاہور میں سکیورٹی معمول کے مطابق موجود ہے، عظمیٰ بخاری

15 اکتوبر, 2025 21:45

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ایسی فیک خبریں چلانے سے گریز کرنا چاہیے، بلاول ہاؤس لاہور میں سیکیورٹی معمول کے مطابق موجود ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں متعدد میڈیا اداروں کی جانب سے بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے سے متعلق خبریں شائع کی گئیں تھیں لیکن صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایسی خبروں کی تردید کر دی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔