بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

توشہ خانہ 2 کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سماعت کل تک ملتوی

15 اکتوبر, 2025 18:42

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق سماعت کے دوران 2 وکلاء صفائی کے دلائل مکمل ہوئے جبکہ بیرسٹر سلمان صفدر کل حتمی دلائل دیں گے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کو جیل سے اڈیالہ میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا، سماعت کے دوران سینیٹر مشال یوسفزئی، سینیٹر علی ظفر، بیرسٹرسیف عدالت موجود تھے۔

سماعت کے دوران بانی کی تین بہنیں، کزن قاسم زمان بھی عدالت موجود تھے، سماعت کے دوران ایف آئی اے کی پیروی بلال بٹ،شہروز گیلانی نے کی، مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ میں جیل ٹرائل کے دوران کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔