سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تکمیل کے لیے 2028 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔
این ایچ اے حکام نے قومی اسمبلی کی اقتصادی امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کیلئے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے حکام نے بتایا کہ اوپیک اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں، تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ٹھیکوں کے بعد کیا جائے گا۔
کمیٹی ممبران نے اسلامی ترقیاتی بینک سے موٹروے کے لیے حاصل کیے گئے قرض پر تحفظات کا اظہار کیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا قرض پر سود 6 فیصد سے اوپر جا رہا ہے، جس پر حکام نے کہا قرض اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کی شرائط کے تحت ہی لیا گیا، قرض کی واپسی کی مدت 20 سال ہے، 5 سال کا گریس پریڈ بھی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









