"فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیڈر شپ میں افغانستان کو منہ توڑ جواب دیا گیا”

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیڈر شپ میں افغانستان کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور میزبانی کی۔
انہوں نے کہا کہ 40لاکھ افغان پاکستان میں دہائیوں سے مقیم ہیں، ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا، افغان دہشتگرد پولیس، افواج پاکستان کے جوانوں اور عام شہریوں کو شہید کررہے ہیں۔
افغان حکومت کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی گئی، امن کے لیے ہم نے کئی بار ان سے اچھے انداز میں بات کی، افغان بھائیوں کے لیے جو کچھ کیا اپنا فرض سمجھ کر کیا۔
دہشتگرد افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، افغانستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، دہشتگردوں نے فوجی جوانوں اور عام شہریوں کو شہید کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جس وقت پاکستان پر حملہ ہورہا تھا تو افغان وزیرخارجہ بھارت میں تھے، قطر اور دوست ممالک مسئلہ حل کروانے میں کرداراداکررہے ہیں، فتنہ الخوارج کاخاتمہ ہونا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.