پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

افغان مہاجرین جس تھالی میں کھارہے ہیں اسی میں چھید کررہے ہیں، وزیر دفاع

16 اکتوبر, 2025 09:00

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین جس تھالی میں کھارہے ہیں اسی میں چھید کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین نے ہر شعبہ پر قبضہ کیا ہوا ہے، اربوں کھربوں کا بزنس افغان مہاجرین کا ہے، افغانستان کو اچھے ہمسائے کے طورپر ٹریٹ کرسکتے ہیں بھائی نہیں بناسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی کی پراکسی وار لڑ رہا ہے، بھارت کے جہاز گرائے جانے کی گواہ پوری دنیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی نیت ہی نہیں کہ یہاں امن ہو، اگر انہوں نے جنگ کو بڑھایا تو ہم اپنی پوری طاقت سے جواب دیں گے، کچھ دوست ممالک گفت و شنید کی بات کر رہے تھے، تب ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ وہاں جاکر بات کریں، ویزوں کے لیے ان کو کہا تھا لیکن جنگ شروع ہوئی تو ویزا درخواست واپس لے لی۔

امریکی صدر ٹرمپ کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے جنگیں بند کرائی ہیں، وہ امن کے داعی ہیں، صدر ٹرمپ اگر یہاں بھی جنگ بند کرانا چاہتے ہیں تو موسٹ ویلکم ۔

وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔