فتنہ الخوارج کی در اندازی کی ناکام کوشش، مہمند میں 45 سے 50 فتنہ الخوارج جہنم واصل
Failed attempt by Fitna al-Kharijites to infiltrate by taking advantage of the ceasefire
پاک فوج نے فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی ناکام کوشش بنادی۔ ضلع مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50خوارج واصل جہنم کردیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔
کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے دوسری جانب پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ دوران آپریشن کئی گھنٹوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
فوجی آپریشن کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے آئے تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









