ہفتہ، 14-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/25هـ (14-03-2026م)

سوات ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، خانہ بدوشوں سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا؛ 15 افراد جاں بحق

16 اکتوبر, 2025 09:20

مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوشوں سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے باعث 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرک حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے ہے۔

ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ محمد فیاض نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور موٹروے پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔