پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے اعزاز میں ظہرانہ

16 اکتوبر, 2025 16:47

اسلام آباد: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق ایران کے سفیر نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور عبدالعلیم خان کے درمیان گرمجوش کلمات کا تبادلہ ہوا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایران سے پاکستان کا دیرینہ تعلق، یہ درحقیقت دل کا رشتہ ہے، انفرادی، سرکاری حیثیت میں تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کروں گا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی جانب سے محکمہ مواصلات سے بھی ایران کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ ایران اور پاکستان برادر اسلامی ہمسایہ ممالک یک جان دو قالب ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دیرپا تجارتی امور کے خواہاں ہیں، کابینہ میں آپ کی نمایاں کارکردگی اور اہم کردار کو سراہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے جواب میں کہا کہ باہمی تعلقات کا فروغ ایران اور پاکستان دونوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے، اس سال پاکستان اور ایران دونوں ملک مشکل وقت سے گزرے۔

صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی صرف خطے نہیں، عالم اسلام کیلئے اہم ہے، ایران پر مشکل وقت آیا تو ہر پاکستانی نے کسی تفریق کے بغیر ساتھ دیا۔

ایران اور پاکستان دونوں بھائی ایک بار پھر اکھٹے ہوگئے، ایران پاکستان سے چاول، بیج اور کاٹن سمیت باہمی تجارت بڑھا سکتا ہے، ہمیں بیورو کریسی کے سرخ فیتے اور روایتی التوا کو دور کرنا ہے۔

وفاقی وزیر کی تجارت، فوڈ سیکیورٹی،متعلقہ اداروں کے ہمراہ ایران سے پیش رفت کی تجویز کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔