پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ دفاعی مشقیں جاری، آئی ایس پی آر
پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ دفاعی مشقیں جاری، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ دفاعی مشقیں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں چراٹ میں جاری ہیں جو 24 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر کو چراٹ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے سینئر فوجی حکام نے شرکت کی، ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا اور عسکری تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کی افواج انسدادِ دہشت گردی اور جدید جنگی حکمتِ عملیوں کے شعبوں میں تجربات کا تبادلہ کر رہی ہیں، تاکہ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے جوان ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کے لیے پُرعزم ہیں، اور یہ مشقیں خطے میں امن، تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کی علامت ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









