مذہبی جماعت سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، وزیرداخلہ محسن نقوی

Negotiations with religious party continued till the last minute, says Interior Minister Mohsin Naqvi
وفاقی وزرا میں شامل محسن نقوی عطاتارڑ اور سردار محمد یوسف نے اہم نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کے نام پر پرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔
وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین کا معاملہ ہر عالمی فورم پر لڑا ہر طرح سے فلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا ہم جنگ بندی معاہدے پر فلسطینی سجدہ ریز ہوئے۔
ان کاکہناتھاکہ مہذب دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے، لندن، اٹلی اور برطانیہ میں احتجاج کے دوران ایک گملا نہیں ٹوٹا، یہاں احتجاج کرنے والوں نے پولیس انسپکٹر کو شہید کیا، شہید انسپکٹر کاکیاقصور تھا کہ اسے 21گولیاں ماری گئیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہناتھاکہ مذہبی جماعت کے نکلنے سے پہلے لے کر آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ہم نے ان سے کہا تھا آپ واپس جائیں کچھ نہیں کہاجائے گا مگر ہر دفعہ مظاہرین کی شرائط بڑھتی رہیں ہم سے ایک دہشت گرد کو جیل سے رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر کہ تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوئے یہ غلط ہے ہم نے صرف پر تشدد لوگوں سے ہم نے سڑک کلیئر کرائی۔
وزیرمذہبی امور سردار یوسف کاکہناتھاکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، مظاہرین نے اپنے تحفظ کے لیے موجود پولیس پر گولیاں چلائیں، شرپسند عناصر کی سرکوبی کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.