جمعرات، 16-اکتوبر،2025
جمعرات 1447/04/24هـ (16-10-2025م)

چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت؛ افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب

16 اکتوبر, 2025 21:02

چمن: سکیورٹی ذرائع کے مطابق آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دورہ کا مقصد موجودہ آپریشنل حالات کا جائزہ لینا اور ٹروپس کو شاباشی دینا تھا، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باب دوستی پاکستان کی جانب اپنی مکمل اصل حالت میں موجود ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز افغان طالبان ریجیم کے سرکاری ترجمان نے باب دوستی کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، در حقیقت افغانستان کی جانب کا گیٹ افغان طالبان نے خود بارودی مواد کے ذریعہ تباہ کرکے ڈرامہ رچایا تھا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان مذہب کا لبادہ اوڑھ کر جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے منافرت پھیلا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔