جمعرات، 16-اکتوبر،2025
جمعرات 1447/04/24هـ (16-10-2025م)

انتہا پسند جماعت کے گرد گھیرا تنگ، حکومت کا اہم فیصلہ

16 اکتوبر, 2025 16:57

پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی حکومت سے انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کرلیا۔

اہم فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کوفوری گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر مساجد و مدرسے کو سیل کر دیا۔ مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کردیاگیا۔

مدینہ ٹاؤن سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں ٹی ایل پی کا آفس سیل کر دیا گیا مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو بھی سیل کردی گئی۔

مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو کو سیل کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو، مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو سیل کر دی گئی

اسلام آباد میں جامع مسجد 17 میل مری روڈ بھارہ کہو سیل کر دی گئی یوسی 14 دفتر ٹی ایل پی سیری چوک پھلگراں سیل کردی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔