وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات؛ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: محتدہ قومی مومنٹ وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری اچانک وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، صدر مملکت کی اچانک آمد کے باعث وزیراعظم ملاقات سے اٹھ کر چلے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے جانے بعد کےایم کیو ایم کے وفد اور وفاقی وزار کے درمیان گفتگو جاری رہی، صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان سرپرائز ملاقات 5 منٹ سے زیادہ جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم دوبارہ ایم کیو ایم کے وفد سے گفتگو میں شامل ہوگئے، گرین لائن پروجیکٹ اور پی آئی ڈی سی ایل کے تحت 2 سے 3 روز میں کام کا آغاز ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرائی گئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال اور ریاض حسین پیر زادہ بھی موجود تھے
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.