سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ آ گیا

The results of the annual elections of the Supreme Court Bar Association have been inconclusive.
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔ حاصل شدہ نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کوئٹہ، سکھر اور بنوں سے کامیاب ہو گیا۔
کوئٹہ میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ہارون الرشید نے 120 ووٹ حاصل کیے مقابلے پر جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار توفیق آصف 101 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
سکھر سے ہارون الرشید کے 55 اور توفیق آصف کے 15ووٹ، بنوں میں ہارون الرشید کو 25 ووٹ اورتوفیق آصف کو 5 ووٹ ملے۔
سوات سےعاصمہ جہانگیر گروپ کےہارون الرشید 27 ووٹ لےکرکام یاب ہوئے حامدخان گروپ کے امیدوار توفیق آصف 23 ووٹ حاصل کر سکے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک پرامن طریقے سے جاری رہی۔ اسلام آدباد سیٹ پر 710 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
سپریم کورٹ کے بار کے انتخابات کیلئے ملک بھر 13 پولنگ اسٹیشن بنائیں گئے تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.