پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان؛ ٹرکوں پر لدا سامان خراب ہونے لگا

17 اکتوبر, 2025 11:20

افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان تنازع نے افغان تاجروں کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں، سرحدی بندش کے باعث پاکستان میں داخلے کے منتظر ٹرکوں پر لدی سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے ہیں۔

تجارتی ذرائع کے مطابق نقصان سے بچنے کے لیے افغان تاجر اپنی منڈیوں میں مال اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انگور سمیت کئی پھل ٹنوں کے حساب سے خراب ہو چکے ہیں، جس سے تاجروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور تجارت بحال کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روکنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد درجنوں کنٹینرز کی قطاریں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق سیکڑوں کنٹینرز گاڑیوں پر لدے بارڈر کے قریب موجود ہیں جبکہ متعدد کوئٹہ اور پشاور کے راستوں میں کھڑے ہیں۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ بارڈر کھلنے کے منتظر ہیں تاکہ سامان کی ترسیل ممکن ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔