افغانستان مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات میں مصروف ہیں، دفتر خارجہ کا اہم بیان

Afghanistan is engaged in negotiations to resolve the issue, the Foreign Office's important statement
ہفتہ وار بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی بار افغانستان کو فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع دی، 11 سے 15 اکتوبر تک سرحد پرطالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر گہری تشویش رہی پاکستان نے اپنے دفاع کےحق کےتحت طالبان کے حملوں کو موثر طور پر پسپا کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے حملوں میں طالبان فورسز اور ان کے زیر استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچایا جوابی کارروائی شہری آبادی نہیں دہشت گرد عناصر کے خلاف تھی۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ کارروائی کے بعد طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبرکی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مسئلے کے پر امن حل کے لیےتعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں پاکستان نے طالبان حکومت سے دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کی توقع ظاہر کی ہے، طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونےسے روکے۔
تاریخی طور پر انھوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اپنی سرزمین پر غیرملکیوں کی موجودگی عالمی اصولوں اور ملکی قوانین کےمطابق منظم کریں گے۔
انھوں نے کہا پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کا خواہاں ہے، امید ہے کہ افغان عوام نمایندہ اور جامع حکومت کے تحت آزادانہ زندگی گزاریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے کے مندرجات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیے میں جموں و کشمیر سے متعلق موقف کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.