بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ کیس: ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار
بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ کیس: ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ کیسز میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق دو مقدمات میں یہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملک ریاض، علی ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور سمیں فوری طور پر بلاک کی جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ہر صورت میں عدالت میں پیش ہوں، ورنہ انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









