2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہروں میں نقصانات کی تفصیل جاری

Details of losses in violent protests by religious groups from 2016 to 2025 released
پنجاب پولیس نے2016 سےاب تک مذہبی جماعت کیے پُرتشدد مظاہروں اور احتجاج کے دوران جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مذہبی جماعت کے مظاہروں میں پنجاب میں 11 پولیس ملازمین شہید ہوئےشہید ہوئے ساتھ میں پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 ملازمین زخمی ہوئے۔
ریکارڈ کے مطابق زخمی ہونے والے 69 ملازمین مستقل معذور جبکہ 202 شدید زخمی ہوئے۔ 16 شہری جاں بحق جبکہ 54 شدید زخمی بھی ہوئے۔
احتجاج میں 97 گاڑیاں توڑ پھوڑ کرکے مکمل ناکارہ اور 2گاڑیاں جلائی گئیں، احتجاجوں میں پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق پر تشدد مظاہرین پر 305 مقدمات دہشت گردی دفعات تحت درج ہوئے، تحریک لبیک کے پر تشدد مظاہرین پر480 دیگر دفعات کے تحت درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق حالیہ مقدمات میں 1529 نامزد 17ہزار812نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.