ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake tremors in various cities of the country
اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.6 اور گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
اسلام آباد، پشاور اور ایبٹ آباد سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ساتھ میں گلگت شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پی ایم ڈی کی مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سائنسدانوں کی جانب سے زلزلوں یعنی زمین کی تھرتھراہٹ کی پیمائش کیلئے سیسموگراف (Seismographs) کا استعمال کیا جاتا تھا، یہ دراصل ہلتی ہوئی سوئیاں ہوتی تھیں جو زمین کی تھرتھراہٹ کو ریکارڈ کرتی تھیں تاہم اس وقت اس کام کیلئے ڈیجیٹل آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.