میر علی میں دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی ہلاک
وفاقی کابینہ کا آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے بعد "آرمی راکٹ فورس" قائم کرنے کا فیصلہ
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں 6 خوارجی ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور بارود سے لدھی گاڑی لے کر سیکیورٹی کیمپ کی دیوار سے ٹکرایا جس کے بعد گاڑی میں موجود بارود دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس دھماکے کے فوراً بعد 5 اور خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں وہ پانچوں کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیے گئے۔
اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا، ذرائع نے مزید بتایا کہ محض گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ کی چھت گرنے سے سیکیورٹی فورسز کے ایک جوان کے شہید جبکہ چھ جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے مصمم ارادے کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گے اور "آخری خوارجی تک” انسدادِ دہشتگردی کی مہم جاری رہے گی۔
قوم کو سیکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں پر ناز ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارجیوں کا خودکش حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خوارجیوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، فورسز کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
وزیر داخلہ نے چار خوارجیوں کی ہلاکت پر فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے ان دلیر جوانوں پر فخر ہے جو ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
ان کا مزد کہنا تھا کہ خوارجیوں کے خلاف کارروائیاں ملک کے امن اور استحکام کے لیے جاری رہیں گی، اور وفاقی حکومت سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









