نائیکوپ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے نادرا نے اہم اعلان کردیا
Don’t say you weren’t warned!!! NADRA has alerted everyone
نادرا نے نائیکوپ کارڈ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے وفات کی صورت میں نائیکوپ کارڈ کی منسوخی کی فیس ختم کر دی ہے۔
اب اگر کسی شہری کا انتقال ہو جائے تو اس کے قریبی رشتہ دار یا اولاد میں سے کوئی بھی آسانی سے نائیکوپ کارڈ کی منسوخی کے لیے درخواست دے سکتا ہے، بغیر کسی فیس کے۔
وفات کی رجسٹریشن کا عمل پہلے مکمل کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے متوفی کے والدین، بہن بھائی یا بیوی/خاوند اور اولاد میں سے کوئی ایک شخص متعلقہ یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے میں وفات کا اندراج کروا سکتا ہے۔
رجسٹریشن کے بعد نادرا کی موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے یا قریبی نادرا مرکز جا کر کارڈ کی منسوخی کرائی جا سکتی ہے۔
نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب متوفی کا نائیکوپ کارڈ جمع کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، جس سے یہ عمل اور بھی آسان ہو گیا ہے۔
یہ نیا اقدام وفات کے بعد متعلقہ دستاویزات کی تیز اور سہل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









