ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

رواں برس پاکستان میں سخت سردی کی خبریں؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

17 اکتوبر, 2025 14:41

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں اس سال انتہائی سرد موسم سرما کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ دسمبر سے فروری تک بارشیں عام طور پر معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ ملک کے بعض علاقوں میں مغربی ہواؤں کے گزرنے سے عارضی طور پر سردی کی لہر آ سکتی ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورے پاکستان میں شدید سردی آئے گی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتہائی سرد موسم سرما کا دعویٰ سائنسی حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ پورے ملک میں غیر معمولی سخت سردی یا ریکارڈ توڑ سردی کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر رواں سال سردی کی شدت میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔