ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

افغان عبوری حکومت کی دوبارہ درخواست، پاکستان نے جنگ بندی میں مزید توسیع کردی

17 اکتوبر, 2025 19:21

پاکستان نے افغان عبوری حکومت کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کردی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی میں توسیع دوحہ مذکرات کے اختتام تک کی گئی ہے۔ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج شام 6 بجے ختم ہوگئی تھی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم نے پاکستان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم نے پاکستان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قطر کے ذریعے کی۔

اس سے قبل پاکستان نے قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا جس کے بعد افغان طالبان نے سیز فائر کی درخواست کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔