ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید کی سزا

17 اکتوبر, 2025 08:40

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سخت قوانین کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے ضوابط کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ یہ جرم ناقابلِ ضمانت قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر فوری پابندی لگا دی گئی ہے اور شہریوں کو ایک ماہ کے اندر غیر قانونی ہتھیار جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی مدت میں شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز کے ذریعے رجسٹر بھی کرائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور ان کے کاروباروں کے خلاف بھی کومبنگ آپریشن کی منظوری دے دی ہے، اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کے لیے "وسل بلوئر سسٹم” بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ معلومات فراہم کرنے والوں کو تحفظ اور حوصلہ دیا جا سکے۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صوبے میں قانون کی بالادستی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔