ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

17 اکتوبر, 2025 14:01

 سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل کے علاقے ٹنگ کلی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں 3 دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ فتنہ الخوارج کا اہم کمانڈر محبوب عرف محمد بھی مارا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد علاقے میں 8 سے 10 روز تک بھرپور نگرانی جاری رکھی گئی

16 اکتوبر کو دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 شدت پسند مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن امن دشمن عناصر کے خلاف جاری ملک گیر کارروائیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کیے جا چکے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے متحد اور پرعزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔