لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 8 خوارجی ہلاک

Security forces operation in Sultan Khel area of Lakki Marwat; 8 militants killed
لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 خوارجی ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کو لکی مروت، سلطان خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کی گئی، کارروائی میں 8 انتہائی مطلوب خوارجین کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے سلطان خیل، طوفان والا میں فضائی، زمینی نگرانی شروع کی، نگرانی کے دوران خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا، گز شتہ 4 روز میں افغان طالبان کے 102 خوارج ہلاک کیے جاچکے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.