پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سینکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی

17 اکتوبر, 2025 12:45

سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سینکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کے دھماکے سے اڑانا تھا، سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا، سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک عوام اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹی رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔