پاکستان پر افغانستان پر دہشت گردانہ حملے ہونا تشویش کا باعث ہے، وزیراعظم

Terrorist attacks on Pakistan and Afghanistan are a cause for concern, says Prime Minister
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان پر دہشت گردانہ حملے اور افغانوں کا اس کا میں ملوث ہونا تشویش کا باعث ہے۔
وزیر اعظم نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اور وفاقی وزرا شریک تھے۔
اس اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی و صوبائی حکام نے خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عدم شرکت کی وجہ سے ان کی نمایندگی مزمل اسلم نے کی تھی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے مشکل میں آئے افغانستان کی پاکستان نے ہر ممکن مدد کی، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان بھی اٹھایا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیرِخارجہ، وزیرِ دفاع اور اعلیٰ حکومتی عہدے دار متعدد مرتبہ افغانستان گئے اور افغان نگران حکومت کو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے مذاکرات میں زور دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بہادر عوام، جنھوں نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں ہم سے سوال کرتے ہیں کہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی، تمام صوبائی حکومتیں، وفاقی و صوبائی ادارے قریبی تعاون کے ساتھ پاکستان میں غیر قانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد از جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور انداز سے جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا جس پر مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.