ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

پاکستانی عوام نے ٹی ایل پی کے انتشار کو مکمل طور پر مسترد کردیا

17 اکتوبر, 2025 18:54

شہریوں اور تاجر برادری نے بعض شرپسند عناصر کی طرف سے ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔

عوام نے فیصلہ سنا دیا ہم انتشار نہیں بلکہ استحکام چاہتے ہیں تحریکِ لبیک پاکستان اپنے شرپسند عزائم میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں زندگی کا پہیہ رواں دواں رہا۔

موٹرویز، جی ٹی روڈ، رنگ روڈز سمیت شہروں اور دیہاتوں کی شاہراہیں اور سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔

کسی بھی جگہ ٹریفک اور معمولات زندگی تعطل کا شکار نہیں نظر آئے، تمام دفاتر، تعلیمی ادارے، بڑی مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور سبزی منڈیاں معمول کے مطابق کھلی رہیں۔

علمائے کرام اور مشائخ کی اکثریت نے عوام سے پرامن رہنے اور شرپسند عناصر سے دور رہنے کی اپیل کی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر چوکس نظر آئے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار نظر آئے۔

ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال قابو میں ہے کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ملک کے کسی بھی کونے میں ٹی ایل پی کے حق میں باشعور عوام نہیں نکلی اس طرح پاکستانی عوام نے ٹی ایل پی کے انتشار کو مکمل طور پر مستردکردیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔