لکی مروت کی عوام کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم
لکی مروت میں ہزاروں افراد افغان طالبان اور دہشت گردوں کے خلاف باہر نکل آئے۔
لکی مروت کے علاقہ گنڈی چوک میں مقامی افراد نے افغان طالبان اور دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کا واضح اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لکی مروت میں مقامی امن کمیٹی اور مشران کی سرپرستی میں ریلی اور جرگہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مقامی مشران کے مطابق اپنے علاقہ میں کسی بھی دہشت گرد کو چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے، علاقے میں دہشتگردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کرینگے۔
مقامی مشران نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغان طالبان کی پاکستان میں دراندازی قبول نہیں کی جائے گی اور انہوں نے طالبان و دیگر دہشت گردوں کی سہولت کاری ترک کرنے کا مطالبہ دہرایا، مشران نے اعلان کیا کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے علاقے سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے تک لڑیں گے اور نہ تو کسی دہشت گرد کو پناہ دیں گے اور نہ ہی ان کے سہولت کاروں کو برداشت کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









