ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

17 اکتوبر, 2025 14:34

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ  پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اور مذہبی جماعتیں سسٹم کا حصہ ہیں، ایک جماعت کچھ عرصے سے انتہا پسندی کی راہ پر نکل پڑی، سڑک بند کیے بغیر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے مطالبہ لے کر سڑک بند کردیتا ہے، غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی گئی، پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاق کو بھجوادی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے فیصلے انتہا پسند گروہ کیخلاف ہیں، کسی مذہبی جماعت، مساجد یا مدرسوں کیخلاف فیصلہ نہیں کیا، کسی کو  قتل و غارت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جلاؤ گھیراؤ اور سوشل میڈیا پر اکسانے پر پیکا ایکٹ کا نفاذ ہوگا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے، پنجاب میں اب کوئی اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہوگا، لاؤڈ اسپیکر پر بھی پابندی ہوگی، تاجروں نے آج کی ہڑتال مسترد کردی، کسی بھی حکومت میں لاشوں کو چھپایا نہیں جاسکتا، جس جس نے اشتعال پھیلایا، مقدمات درج ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔