کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا؛ ٹینکر سروس بھی بند!! سپلائی کب بحال ہوگی؟

کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا؛ ٹینکر سروس بھی بند!! سپلائی کب بحال ہوگی؟
شہرِ قائد میں واٹر کارپوریشن کی جانب سے مختلف پائپ لائنوں اور پمپنگ اسٹیشنز کی مرمت کا کام جاری ہے جس کے باعث پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن سے منسلک 11 کے لائن میں موجود 48 انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن میں لیکیج پیدا ہونے کے باعث سپلائی معطل کر دی گئی ہے، جبکہ مرمت کے دوران تین پمپ عارضی طور پر بند کیے گئے ہیں۔
اسی دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا ایک پمپ بھی مرمتی عمل کے لیے روک دیا گیا ہے، جس کے باعث شہر میں پانی کی ترسیل مزید متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسکیم 33، صفورا، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق مرکزی لائنوں کی بندش کے باعث ٹینکر سروس بھی بند کر دی گئی ہے، جس سے شہر میں بحران مزید بڑھ گیا ہے، یومیہ 150 ملین گیلن پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی عمل اگلے 10 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، جس کے بعد پانی کی فراہمی بتدریج بحال کر دی جائے گی، مرمت کے دوران شہریوں کو 500 ملین گیلن یومیہ پانی متبادل ذرائع سے فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ سپلائی مکمل طور پر متاثر نہ ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.