پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

کراچی میں پانی کی سپلائی کب بحال ہوگی؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی

17 اکتوبر, 2025 13:55

کراچی میں پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت مکمل ہونے کے باوجود پانی کی فراہمی ابھی تک بحال نہیں ہو سکی۔

 واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے دو مقامات اور دھابیجی میں پائپ لائن کی مرمت رات ایک بجے مکمل کر لی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود 12 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی شروع نہیں ہو سکی۔

شہر کے مختلف علاقوں جیسے گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، صفورا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ اور فیڈرل بی ایریا میں پانی کی بندش پانچویں روز بھی برقرار ہے۔ اس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روزمرہ کے کام متاثر ہو رہے ہیں۔

واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نیپا، صفورا اور سخی حسن میں تین ہائیڈرنٹس پر پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے تاکہ شہری عارضی طور پر ٹینکرز کے ذریعے پانی حاصل کر سکیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی کے نظام کو تدریجاً بحال کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ دوپہر 3 بجے تک متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی شروع ہو جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔