ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 152 ویں لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی ایس پی آر

18 اکتوبر, 2025 09:30

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 152 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب ہوئی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر شرکاء نے کھڑے ہو کر ان کا پرجوش استقبال کیا، بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب میں پاکستان کے کیڈٹس کے ساتھ ساتھ 40 دوست ممالک کے فوجی بھی پاس آؤٹ ہوئے، جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک سے تھا۔

تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران، غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے حلف اٹھایا، بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیڈٹس کو اعزازات دیے۔

اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبیٰ کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

بیٹالین سینئر انڈر آفیسر ذوہیر حسین کو پریزیڈنگ گولڈ میڈل سے نوازا گیا جبکہ کمپنی جونیئر انڈر آفیسر تیکراج کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز میڈل دیا گیا۔

جینٹل مین کیڈٹ حاشر حسن کو چیف آف آرمی اسٹاف مارکس مین گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی چھڑی کورس انڈر آفیسر شاہیر علی کو دی گئی جبکہ کمانڈنٹ اوورسیز میڈل لیڈی کیڈٹس کی کورس اسپورٹس سارجنٹ جنتل ماوا کو دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ کی چھڑی کورس انڈر آفیسر سید عبدالہادی کو دی گئی جبکہ لیڈی کیڈٹس کی کمانڈنٹ چھڑی کورس انڈر آفیسر ہادیہ فیاض کو دی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔