تین روز کی عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

A three-day public holiday announced; notification issued
حکومتِ سندھ نے دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین کیلئے دو دن کی خصوصی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ چھٹیاں 20 اور 21 اکتوبر 2025 کو ہوں گی۔ چونکہ 19 اکتوبر اتوار ہے، اس لیے ہندو ملازمین کو مجموعی طور پر تین دن کی مسلسل چھٹی میسر آئے گی۔
یہ فیصلہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کو حاصل ہوگی۔ اس میں اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور لوکل گورنمنٹ ادارے بھی شامل ہیں۔
یہ چھٹیاں دیوالی کے تہوار کے موقع پر دی گئی ہیں تاکہ ہندو برادری اپنے مذہبی و ثقافتی جشن کو اپنے خاندان اور پیاروں کے ساتھ سکون اور خوشی سے منا سکے۔
فی الحال صرف سندھ حکومت نے دیوالی پر باقاعدہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبے بھی جلد ہی ہندو برادری کے لیے اسی طرز پر چھٹیوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.