اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

محکمہ خوراک و زراعت اقوامِ متحدہ اور حکومتِ بلوچستان کی جانب سے عالمی یومِ خوراک کے موقع پر، ایف اے او کی تعمیر کردہ 400 مویشی پناہ گاہوں کا افتتاح

18 اکتوبر, 2025 16:31

محکمہ خوراک و زراعت اقوامِ متحدہ نے حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے عالمی یومِ خوراک 2025، "بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے ساتھ ساتھ” کے عنوان کے تحت منایا۔ اس موقع پر صوبے بھر میں 99 موسمی تغیر سے ہم آہنگ اور 300 ہنگامی نوعیت کی مویشی پناہ گاہوں کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا-

محکمہ خوراک و زراعت اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، حکومتِ جاپان اور حکومتِ بلوچستان کے اشترا کو افتتاحی تقریب میں اجاگر کیا گیا۔ اس اشتراک کا مقصد موسمی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور پائیدار مویشی پال نظام کو فروغ دینا ہے، جو پیداوار میں بہتری، دیہی آبادی کے معاشی استحکام اور خوراکی تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ یہ اقدام عالمی یومِ خوراک 2025 کے اُس پیغام کی عملی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد ایک زیادہ محفوظ اور پائیدار خوراکی مستقبل کی تعمیر ہے۔

موقع کی مناسبت سے علاقائی تقریب کلی گل محمد، کوئٹہ میں منعقد کی گئی، جہاں کلی گل محمد میں قائم کردہ موسمی تغیر سے ہم آہنگ مویشی پناہ گاہ کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سیکریٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جناب طیب لہری اور محکمہ خوراک و زراعت اقوامِ متحدہ بلوچستان کے سربراہِ جناب ولید مہدی نے کی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر فاروق ترین، محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کے افسران اور مقامی کمیونٹی کے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے

تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب طیب لہڑی، سیکریٹری لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، نے کہا کہ مویشی بلوچستان کی دیہی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ بلوچستان محکمہ خوراک و زراعت اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بے حد سراہتی ہے تاکہ کمیونٹی کی سطح پر مربوط ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ عالمی یومِ خوراک 2025 کے موقع پر موسمی تغیر سے ہم آہنگ پناہ گاہیں ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں – ہم مویشیوں کی صحت اور پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ کسانوں کی موسمی تبدیلیوں کے اثرات کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی بڑھا رہے ہیں

جناب ولید مہدی، محکمہ خوراک و زراعت اقوامِ متحدہ، بلوچستان کے سربراہِ نے عالمی یومِ خوراک 2025 کے موقع پر کہا کہ محکمۂ خوراک و زراعت اقوامِ متحدہ اپنے اس عزم کی تجدید کرتا ہے کہ وہ موسمی مطابقت پیدا کرنے، مویشی بانی کے طریقۂ کار کو بہتر بنانے، اور جامع و پائیدار مویشی پال نظام کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اور حکومتِ بلوچستان کے ساتھ مل کر ہم اُن کمیونٹیز کے لیے ایک زیادہ محفوظ اور پائیدار مستقبل کی جانب کام کر رہے ہیں جو اپنے روزگار کے لیے مویشی بانی پر انحصار کرتی ہیں-

یورپی یونین کی معاونت سے، محکمہ خوراک و زراعت اقوامِ متحدہ، یورپی یونین کی معاونت سے بلوچستان کے آبی وسائل کی بحالی کے پروگرام کے تحت مویشی بانی کی توسیعی خدمات فراہم کی ہیں تاکہ کسانوں کو مویشیوں کی پرورش، غذائیت، اور صحت کے انتظام کے بارے میں تکنیکی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ اس پروگرام کے تحت 490 کاشتکار گھرانوں کو اعلیٰ معیار کے چارے کے بیج فراہم کیے گئے، جن سے تقریباً 1,700 ایکڑ رقبہ زیرِ کاشت آیا۔ اس کے علاوہ، مختلف اضلاع میں ایک لاکھ سے زائد پھل دار اور چارے کی اقسام کے پودے تقسیم کیے گئے تاکہ چارے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کو فروغ دیا جا سکے۔ پروگرام کے تحت جدید مویشی بانی اور زرعی آلات متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں ویٹرنری الٹراساؤنڈ مشینز، ویئنگ سکیلز، ایگ انکیوبیٹرز، بٹر چرنرز، الیکٹرک شیئرنگ مشینز، ویونگ لومز اور بہتر اقسام کے چارے شامل ہیں۔ یہ تمام اقدامات کمیونٹیز کو اپنے مویشیوں کے تحفظ، پیداوار میں اضافہ، اور موسمی تبدیلیوں کے اثرات کے خلاف مضبوطی پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔