حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news has arrived for pilgrims wishing to depart for Hajj 2026
وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنا دی ہے۔
ترجمان وزارت کے مطابق اب عازمینِ حج اپنی بکنگ 22 اکتوبر 2025 تک مکمل کر سکتے ہیں۔ پہلے دی گئی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کر دی گئی ہے، جس سے ہزاروں افراد کو فائدہ ہونے کا امکان ہے۔
وزارتِ مذہبی امور نے اس حوالے سے تمام منظور شدہ حج کمپنیوں کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بکنگ کا عمل حج پالیسی 2026 اور سروسز پرووائیڈر ایگریمنٹ (SPA) کے مطابق مکمل کریں۔
اس سال پرائیویٹ حج سکیم کے لیے 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اب تک 55 ہزار 500 نشستوں کی بکنگ ہو چکی ہے۔ جبکہ صرف 4 ہزار 500 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔ اس لیے عازمین کو جلد از جلد بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ اس اہم موقع سے محروم نہ ہوں۔
وزارت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ حج بکنگ صرف منظور شدہ کمپنیوں کے ذریعے کی جائے۔ ان کمپنیوں کی فہرست وزارتِ مذہبی امور کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے۔ عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ حج کی ادائیگی ہمیشہ بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کریں۔
مزید یہ کہ بکنگ کے وقت حاجیوں کو حج معاہدے کی ایک کاپی ضرور حاصل کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹرائزڈ رسید لینا بھی ضروری ہے تاکہ بوقتِ ضرورت کسی قسم کا ثبوت موجود ہو۔
وزارتِ مذہبی امور نے حاجیوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی معلومات کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ یا "پاک حج 2026” موبائل ایپ کے ذریعے خود بھی کر سکتے ہیں۔ اس عمل سے کسی ممکنہ دھوکے یا مسئلے سے بچا جا سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.