شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news has arrived for those getting national identification cards made
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی تجدید کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید کر سکتے ہیں۔
نادرا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی ضرورت ہے۔ شہری اس ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور نیا کارڈ اپنے گھر پر وصول کر سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی نادرا نے موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ بھی آسان بنا دیا ہے۔ شہری پاک آئی ڈی ایپ کو کھول کر پروفائل سیٹنگز میں جائیں۔ وہاں موبائل ایڈٹ کا آپشن منتخب کریں۔ نیا نمبر درج کرنے کے بعد ایک ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) موصول ہوگا۔ یہ کوڈ درج کرتے ہی نیا نمبر کامیابی سے اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔
اسی طریقہ کار سے شہری اپنا ای میل ایڈریس بھی آسانی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ ای میل اپڈیٹ کرنے کے لیے بھی OTP کی تصدیق ضروری ہوگی۔
نادرا کے مطابق فعال موبائل نمبر پروفائل سے منسلک ہونے کی صورت میں شہریوں کو شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر اہم خدمات سے متعلق فوری معلومات موصول ہوں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.