اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

"پاکستان کو بھارت کیخلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی”

18 اکتوبر, 2025 18:04

جہانیاں: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کیخلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی، پاکستان کو بھارت کے خلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی ہے۔

پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز بہت محنت کررہی ہیں، پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت ہے، پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے بہت محنت کی۔

پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کا جال بچھایا جا رہا ہے، ہم سب ملکر وفاق میں خدمات انجام دے رہے ہیں، 24 کروڑ عوام اور پاک افواج کی وجہ سے بھارت کےخلاف فتح ممکن ہوئی۔

سپہ سالار فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ایئرفورس کے چیف اور شاہینوں نے دشمن پرکامیابی کی دھاک بٹھائی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔