ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہوئی تو مذاکرات ممکن نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

18 اکتوبر, 2025 00:06

افغان طالبان رجیم نے سرحدی کشیدگی کے حل پر ثالثی کے لیے قطر سےدرخواست کردی۔ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر قطری حکومت نے پاکستان حکومت سے رابطہ کیا۔

 

پاکستان نے مثبت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ برادر ملک قطر کی ثالثی کی پیش کش کا احترام کرتے ہیں۔

 

 پاکستان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین دہشتگردی  کے لیے استعمال ہوئی تو مذاکرات ممکن نہیں، طالبان رجیم کو مذاکرات  کے لیے اپنی سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال روکنا ہوگا۔

پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ طالبان رجیم کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، اگر حملہ ہوا تو ٹی ٹی پی اور خوارج کی دہشت گردی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔